Benefits of Cherry. |
چیری کا پھل کینسر کے مرض سے بچاؤ میں انتہائی مفید ہے
چیری کا استعمال کینسر جیسے مہلک مرض کے خلاف مدافعت فراہم کرتا ہے
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھی اور کھٹی چیریز میں فائبر، وٹامن سی اور پوٹاشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے، جو کینسر سے بچاتی ہے۔ کھٹی چیریز کے جوس میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔
چیری میں انٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ کھٹی چیری جو گہرے رنگ کی ہوتی ہے اس کے چھلکے میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے۔
چیری حافظے کی کمزوری کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بھرپور نیند لاتی ہے۔ کھٹی چیری میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دوڑنے اور دیگر جسمانی ورزشوں کے بعد چیری کا جوس پینا انتہائی صحت بخش ہے۔