Thursday, 17 September 2015

میرے پیارے ابو کے نام..

مرے بہت پیارے ابو کے نام جس کے جانے سے میری زندگی ہمشہ کے لئے ویران ہوگی ،،،،

تمھاری قبر پر
میں فاتحہ پڑھنے نہیں آیا
مجھے معلوم تھا
تم مر نہیں سکتے
تمھاری موت کی سچی خبر جس نے اڑائی تھی
وہ جھوٹا تھا
وہ تم کب تھے
کوئی سوکھا ہوا پتہ ہوا سے مل کے ٹوٹا تھا
میری آنکھیں
تمھارے منظروں میں قید ہیں اب تک
میں جو بھی دیکھا ہوں
سوچتا ہوں
وہ وہی ہے
کہیں کچھ بھی نہیں بدلہ
تمہارے حارہ میری انگلیوں میں سانس لیتے ہیں
میں لکھنے کیلئے
جب بھی کاغذ قلم اٹھاتا ہوں
تمھیں بیٹھا ہوا میں اپنی ہی کرسی میں پاتا ہوں
میری آواز میں چپ کر
تمہارا ذہن رہتا ہے
میری بیماریوں میں تم
میری لاچاروں میں تم
تمہرائی قبر پر جس نے تمہارا نام لکھا تھا
وہ جھوٹا تھا
تمھاری قبر میں میں دفن ہوں
تم مجھ میں زندہ ہو
کبھی فرصت ملے تو فاتحہ پڑھنے چلے آنا.