Green Society Development Network Baltistan.
® گرین سوسائٹی ڈویلو پمنٹ نیٹ ورک بلتستان
Sunday, 3 January 2016
عبوری یا اینی صوبہ ؟
اسی سال جنوری کےآخر تک گلگت بلتستان کومکمل آئینی یا عبوری صوبہ بنائے جانے کا اعلان متوقع ہے جسکے تحت گلگت بلتستان کو دیگرصوبوں کی طرح پارلمانئ اور دیگر تمام آئینی اداروں میں نمائندگی دیدی جاے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان کی آئنی حثیت کے تعین کے لیے قائم کمیٹی نے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر حقوق دیتے ہوئے پارلیمان اور دیگر تمام آئنیی اداروں میں نمائندگی دی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاق کے سامنے3 آپشنز تھے جن میں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنانا، عبوری صوبہ بنانایاآزاد کشمرم طرز پر حکومت قائم کرنا تھا تاہم آزاد کشمر طرزکے سیٹ اپ کا آپشن اب زیر غور نہں ہے۔ عبوری صوبہ بنانے کا قوی امکان دکھائی دے رہا ہے .