Monday 26 October 2015

Chunda Valley Baltistan

:وادئ چُندا سکردُو بلتستان

Chunda Skardu Baltistan.
Shujaat Kamal


یہ تصویر سی -ایم - ایچ گمبہ سکردو سے صرف پانچ کلومیٹر دور واقع علاقہ چنداہ  کی ہے . یہ علاقہ سکردو کے خوبصورت علاقوں میں منفر
د مقام رکھتا ہے. اس علاقے کی آبادی ایک محتاط  اندازے کے مطابق چھے ہزار کے لگ بھگ ہیں . اکثر لوگ کسان کے پیشے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی بڑی تعداد فوج میں اپنی  خدمات انجام دے رہے ہیں. اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ پورے چنداہ میں طلبا کے لئے صرف ایک مڈل اسکول ہے جب کہ گرلز کے لئے کوئی ذریعہ تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے. گمبہ سے چنداہ تک روڈ خستہ ہالی کا شکار ہے . کئی حادثات میں کئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضایع ہوچکی ہیں. لوگوں کا کہنا ہے کی عوامی نمائندے الیکشن کے دوران منّت سماجت کر کے ووٹ کی خاطر بلند و بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن جیتنے کے بعد کہیں علاقے کا رخ بھی نہیں کرتے . علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر ایک ہسپتال کی بھی شدید ضرورت ہے تاکہ بے موت لوگوں کی اموات کو روکا جاسکے . طلبا کے لئے ایک ہائی اسکول کا قیام بھی فوراً عمل میں لایا جائے تاکہ طالب علموں کو حصول علم میں آسانی ہو اور وہ اپنے گھر کے دہلیز پہ چراغ علم سے استفادہ کرسکیں. چنداہ روڈ کو فوراً میٹل کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے . علاقے کو سیاحتی مقام کا درجہ دیا جائے .