Friday, 5 February 2016

خوبانی کے فوائد.

خوبانی کے فوائد


خوبانی کو عربی میں مشمش، فارسی اور سندھی زبان میں زرد آلود اور انگریزی زبان میں اپریکوٹ کہتے ہیں- خوبانی کی ابتداء ملک چین سے ہوئی جہاں پر پہلی دفعہ خوبانی کا پھل اگایا گیا اس کے بعد تجارت اور کاروبار سے اس کی پیداوار یورپ کے ممالک میں بھی شروع ہو گئی اور اس کا نباتاتی نام " پرونس آرمنیکا " ہے- اٹھارویں صدی میں خوبانی امریکا کے علاقوں میں بھی اگائی جانے لگی کیوں کہ خوبانی سرد علاقوں میں پیدا ہوئی ہے تو امریکا کی آب و ہوا اس کے لئے بہت موزوں تھی اور پاکستان میں کوہستان کے علاقے اور دوسرے پہاڑی علاقوں میں خوبانی اگائی جاتی ہے مگر وادی ہنزہ اور بلتستان اس کا سب سے اہم مرکز ہے
خوبانی غذائیت اور ذائقے سے بھر پور ہوتی ہے – خوبانی بادام ہی کی طرح کا ایک ایسا پھل ہے جس کا اوپر کا گودا کھایا جاتا ہے،اس کا رنگ زردی مائل ہوتا ہے اور جب یہ صحیح پکی ہوتی ہے تب گلابی رنگ بھی واضح چھلکتا ہے- اس کا چھلکا فرحت بخش اور نہایت لذیز ہوتا ہے- خوبانی کو تازہ اور خشک دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، خوبانی کا تیل بھی نکالا جا سکتا ہے اور اسے ہلکے شکر کے قوام میں محفوظ کر کے ڈبوں میں بھی بند کیا جاتا ہے- یہ بہت مفید ہوتی ہے- خوبانی کی کاشت پتھریلی زمین میں اور موسم سرما میں کی جاتی ہے- خوبانی کا گودا بہت شیریں ہوتا ہے اس کے اندر مغز بھی ہوتا ہے کچھ لوگ خوبانی کا گودا کھا کر اس کے مغز کو پھینک دیتے ہیں- اگر دیکھا جائے تو اس کا مغز خوبانی سے زیادہ غذائیت سے بھرپور اور مفید ہوتا ہے-
گلگت بلتستان میں خوبانی کی دو سو سے زائد اقسام ہوتی ہیں تاہم پاکستان میں اس کو دو کٹیگری میں تقسیم کرتے ہیں، ایک خوبانی کا رنگ زرد ہوتا ہے اور یہ چھوٹی ہوتی ہے اسے زرد آلود بھی کہا جاتا جاتا ہے دوسری خوبانی ہلکےسفید رنگ کی ہوتی ہے اور یہ بڑی بھی ہوتی ہے- خوبانی بہت سے غذائی اجزاء سے مالا مال ہے ایک تازہ خوبانی ١٦ حراروں پر جب کہ خشک خوبانی ١٠ حراروں پر مشتمل ہوتی ہے- خوبانی بہت صحت بخش پھل ہے کیوں کہ ایک خوبانی میں١٧ کیلوریز، وٹامن اے، وٹامن بی، انٹی آکسیڈنٹ جزو بیٹا کیروٹین، کیلشیم ، پوٹاشیم اور فاسفورس کافی زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں- یہ ذائقے میں آلوچے اور آڑو کی طرح ہوتی ہے-
خوبانی کے بہت سے فوائد ہیں یہ انسانی جسم کو غذائیت تو فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ اس میں بہت سی بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے- صحت کے لحاظ یہ بہت مفید پھل ہے حالانکہ دیکھنے میں تو یہ چھوٹا سا پھل ہے لیکن اس چوتھے سے پھل میں بےپناہ خوبیاں اور فوائد ہیں- یہ نظام ہضم کو درست کرتی ہے اور بہترین قبض کشا بھی ہے- کان کے درد کو بھی یہ دور کرنے میں مدد کرتی ہے اس کے علاوہ یہ انسان کے دل کو بھی صحت مند بناتی ہے کیونکہ خوبانی کی یہ خوبی ہے کہ وہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور وزن گھٹاتی ہے- چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے خوبانی کا استعمال عورتوں کے لئے بہت مفید ہے اس کی اسی خوبی کی بنا پر خوبانی کو بہت سی کریموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے- یہ بہت سی جلدی بیماریوں کو بھی ختم کرتی ہے- یہ عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر پیدا ہونے والی جھریوں کو ختم کرتی ہیں اور چہرے کو شاداب بناتی ہے-
خوبانی بخار کا علاج بھی کرتی ہے کیوں کہ اس میں صحت افزا وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو بخار کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں- اس کے علاوہ خوبانی نظر کو تیز کرتی ہے، خون کی پیداوار بڑھا کر انیمیا جیسی مہلک بیماری کو ختم کرتی ہے- خوبانی میں انٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں ہوتے ہیں جس سے سرطان کو روکنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں- خوبانی ڈکار کو روکتی ہے اس کے علاوہ جگر کی سختی کو بھی کم کرتی ہے- اس کے چھوٹے ہونے پر کوئی نا جائے اس کے بیشمار فوائد ہیں- اس کو کھانا صحت کے لئے مفید ہے مگر الرجی کے مریض اسے کھانے سے اجتناب کریں-